• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Team Coach Angry On Fielding
سڈنی میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں پاکستانی کرکٹرز کی خراب پرفارمنس پر قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا صبر جواب دے گیا اور کھلاڑیوں سے برہمی کا اظہارکیا۔

آسٹریلیا نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 354 رن کا مشکل ہدف دیا تھا، اتنے بڑے اسکور میں پاکستانی کرکٹرز کی ناقص فیلڈنگ کا بھی اہم کردار تھا۔

میچ کے دوران مکی آرتھر ٹیم کی پرفارمنس سے نالاں نظر آئے اور میچ کے بعد انہوں نے کرکٹرز سے ناقص فیلڈنگ کا شکوہ کیا اور خوب گرجے برسے۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا جیسی ٹیم کا مقابلہ نہیں کیاجاسکتا جب کھلاڑی کینگروز کو اتنے مواقع مہیا کریں گے۔ یہ بالکل ناقابلِ قبول ہے۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کرکٹ ٹیم کی حیثیت سے جس معیار کا تعین کیا گیا تھا پاکستانی کرکٹرز اس معیار پر پورے نہیں اترے۔
تازہ ترین