سرگودھا ( نمائندہ جنگ )نجی کالج کے زیر اہتمام ضلع کونسل او رمیونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ضلع کونسل سردار عاصم شیر میکن،میئر ملک اسلم نوید ، سردار لال خان میکن و دیگر نےکہاکہ ضلع سرگودہا کی تعمیر وترقی او رضلع کو مثالی ضلع بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائے گا۔ تمام ممبران کا اعتماد حاصل کر کے ان کی بھر پور مشاورت او رراہنمائی سے ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔ پارٹی اورقیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع او رشہر کی ترقی اورعوام کے مسائل کا حل ترجیح ہے ۔ ۔تقریب سے چوہدری لیاقت علی وڑائچ ، پروفیسر محبوب احمد اور پر وفیسر امجد علی نے بھی خطاب کیا ۔