• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے چوہدری نثار کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے خلاف تحریک التواء جمع کروا دی ہے۔ تحریک التواء پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی غلام سرور خان نے جمع کرائی جس میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے عوامی اجتماع سے خطاب کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا اور اپنے حلقے کے نجی دورے میں پبلک فنڈزاور اتھارٹی کا استعمال کیا، یہ عوا می اہمیت کا معاملہ ہے لہذا ایوان اس پر فوری بحث کرے۔
تازہ ترین