خیرپور+ڈگری + شکارپور(بیورو رپورٹ +نامہ نگاران) مختلف واقعات میں 4افراد ہلاک ، 17زخمی، 7 دکانوں میں نقب ز نی کی وار دا تیں،خیرپور۔ چور 7تاجروں کی دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے بدامنی کی وارداتوں پر تاجر برادری میں بڑی تشویش پھیل گئی ہے خیرپور شہر میں چوری کی وارداتیں بی سیکشن تھانے کی حدود نظامانی محلے میں ہوئیں جہاں نامعلوم چور جاوید میتلو،ذاہد میتلو،عمران منگی،شیر محمد لاڑک،میر اخلاق حسین اور راجا خان ملک کی دکانوں کے تالے توڑ کر واردات کر گئے۔ڈگری۔بلیدی کالونی میں گزشتہ دنوں گیس کے چولہے میں اچانک آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہو جانے والی خاتون ثمینہ زوجہ طالب جٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔70 فیصد جسم جھلس جانے کے باعث اسے تشویشناک حالت کے باعث کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ دوسرے واقعے میں کے جی ایم کے بس اسٹاپ پر ا یک شخص الیسرو بھیل بس سے کچل کر ہلاک ہو گیا۔درین اثناء ٹنڈو جان محمد میں وڈیو گیم پر جوا کھیلتے ہوئے پیسوں کے لین دین پر نوجوانوں کے دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جس کے باعث 5 افراد بدر، جنید،قادر،سمیع اللہ اور مکیش زخمی ہو گئے۔ ٹنڈو جان محمد روڈ پر محمد علی شاخ کے نزدیک ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان محمد حسین اور اسکی 8 سالہ بہن نجمہ شدید زخمی ہوگئی۔جنہیں فوری طور پر ڈگری کے ایک نجی اسپتال پہنچایا گیا۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور سجاد علی کو حراست میں لے کر ٹرک تحویل میں لے لیا۔نوحانی برادری کے افراد کسی شادی میں شرکت کے بعد کراچی سے واپس ڈگری آرہے تھے کہ ایک پل پر لگے ڈنڈے کی زد میں آ گئے جس کے نتیجہ میں 2 افراد ممتاز نوحانی اور گوہرام نوحانی شدید زخمی ہو گئے ایک زخمی گوہرام کو تشویشناک حالت کے باعث کراچی کے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔۔ گھوٹکی ۔ ایس ایس پی کی ہدایات پر تھانہ اے سیکشن کے ایس ایچ او عباس باجوا نے محتلف کاروائیوں کے دوران 20 اشتہاری روپوش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ خیرپور ناتھن شاہ۔ انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کار کی تکر کے نتیجے میں آٹھ سالہ عبدالغفار چانڈیو ھلاک ہوگیا جبکہ گاؤں جلال آباد کے مقام پر چنگچی رکشہکو تیز رفتار پک ا پ کی ٹکر لگنے کے نتیجے میں زیارت کیلیئے جانے والی پیرزادہ برادری کےچھ بچے انیتا، امینہ، امبرین، سومیہ، تحریم،تین خواتین اور رکشہ ڈرائیور اصغرچوہان سمیت گیارہ زائرین زخمی ہوگئے ۔داخلکیا گیا ۔شکارپور۔گاؤں خاندورو جعفری کے قریب جعفری برادری کے دو گروپوں کے درمیاں جاری تناز ع پر مسلح افراد نے کھیتوں میں کام کرنے والوں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 50سالہ امام بخش جعفری جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا جعفر علی اور اس کی بھابی اشرف خاتون شدید زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد دونوں برادریوں میں ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔