گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف لیبرپالیسی کونسل کےمرکزی راہنما رانا عبدالسمیع خان اورسابق ڈویژنل صدرانصاف لیبرونگ مرزا فاروق سہیل نےگوجرانوالہ کا دورہ کیا انہوں نےگوجرانوالہ ،گجرات ،منڈی بہاوالدین،سیالکوٹ اور حافظ آباد سے آنے والےحیدری بھٹہ مزدور راہنماؤں سے ملاقات کی۔اس موقع پرشاہدغفاری سابق ضلعی صدرلیبرونگ،سینئر نائب صدرقمرمنیربٹ،کاشف امین،محمد اسلم ،ملک طیب اعوان، ڈاکٹر رضوان شاہد سابق صدر اقلیتی ونگ،ڈاکٹررضوان اورمرزا فاروق سہیل سابق سینئرنائب صدرلیبرونگ ضلع سیالکوٹ بھی اس موقع پرموجود تھے ۔