• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ، گھریلو تنازع پر باپ نے کلہاڑی کے وار سے ایک بیٹی قتل2 زخمی کردی

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) گھریلو تنازع پر باپ نے کلہاڑی کے وار سے ایک بیٹی قتل جبکہ2 بیٹوں کو زخمی کردیا۔ صدر پسرور کے علاقہ موضع ٹھٹہ ملکھی میں سنگدل باپ نصیر احمد نے گھریلو تنازعہ پر کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنی14سالہ بیٹی نوشیہ،15سالہ فرح اور 12سالہ نور کو شدید زخمی کردیا ۔ نوشیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ دیگر زخموں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔ یاد رہے کہ ملزم نے دوسری شادی کی ہوئی تھی اور پہلی بیوی کو اس نے پانچ سال قبل طلاق دے دی تھی۔ پولیس نے زخمی لڑکی فرح کی رپورٹ پر اسکے باپ ،چچا اور سوتیلی ماں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم باپ نصیر اور سوتیلی ماں فرزانہ کو گرفتار کرکے تفتیش شرو ع کردی جبکہ تیسرا ملزم لڑکی کا چچابشیر احمد تاحال گرفتار نہ ہوسکا ہے۔
تازہ ترین