سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے تعاون سے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے امرود، کیلا، اسٹابری اور کھجور کی ممکنہ برآمدات پر آگاہی دینے کیلئے ایوان کے کانفرنس ہال میں سیمینار منعقد کیا گیا، ایوان کے صدر عامر علی خان غوری نے اپنے خطاب میں کاشتکاروں اور ایکسپورٹرز کو اپنی مصنوعات میں مزید بہتری لانے اور ویلیو ایڈیشن کی جانب راغب کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بینظیر نے ممکنہ برآمدات پر آگاہی دی ۔کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے خصوصی طور پر اس سیمینار میں شرکت کی اور اُنہوں نے سکھر ایوانِ صنعت و تجارت اور ٹی ڈی اے پی کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔ایوان کی چیئرپرسن برائے اسٹینڈنگ کمیٹی ایکسپورٹ حجاب اختر کھوسونے ایوان کی جانب سے ایوان کے اراکین ایکسپورٹرز کاشتکاروں اورٹی ڈی اے پی منتظمین اورتمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے صدرعامر علی خان غوری نے کمشنر سکھر عباس بلوچ کی ایوان میں آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور اُن کو ایوان کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔ سیمینار میں ایوان کے نمائندگان نند لال، کامل فاروقی، مجیب اللہ میمن، سیکریٹری ایوان اسرار حسین بھٹی،دیگر اداروں کے نمائندگان عبدالحاکم ابڑو،غلام قاسم جسکانی، یوسف شیخ، مشتاق احمد سومورو،قاظی محمد شریف، جعفر حسین اورٹی ڈی اے پی کے دیگر نمائندگان بھی شامل تھے۔