ٹوکیو(عرفان صدیقی ، نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن جاپان کی جانب سے سیالکوٹ میں سو غریب بچیوں کے لیے جہیز کا سامان تقسیم کیا گیا اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے کہا کہ غریبوں کی مدد جاری رکھیں گے، اللہ تعالیٰ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جس قدر نوازا ہے اس کے بدلے ہماری ذمہ داری ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دیئے گئے مال میں سے اپنے غریب بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی جائے یہی وجہ ہے کہ وہ ہر سال اپنے علاقے بھاگوال میں غریب بچیوں کی شادی کے لیے جہیز کا سامان تقسیم کرتے ہیں اس سال بھی سو بچیوں کے لیے جہیز کا سامان جس میں فرنیچر سمیت دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں غریب ، یتیم اور نادار بچیوں کی شادی کے جہیز کے لیے تقسیم کیا گیا ہے ، ملک یونس نے کہا کہ ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اور ن لیگ اوورسیز کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود اور ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کی قیادت میں نہ صرف غریب عوام کی مدد جاری رکھیں گے بلکہ پارٹی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے ۔