چارسدہ......آر پی او مردان سعید وزیر کا کہنا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے حاصل ہونے والی 2خودکش جیکٹس ناکارہ بنائی گئی ہیں۔
آر پی او سعید وزیر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں، جو یونیورسٹی طلبا کی طرح شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں دہشت گردوں کی لاشیں یونیورسٹی کے بوائز ہاسٹل میں موجود ہیں، فرانزک ٹیم نے دہشت گردوں کے فنگرپرنٹس اور ڈی این اے کے نمونے لے لیے ہیں جن سے ان کی شناخت کی کوشش کی جائے گی۔