راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تین اہم ترین عہدے خالی ہوچکے ہیںجس کا نوٹس محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو عہدوں پر بھرتی کا عمل میرٹ پر تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی،سیکرٹری اور چیف فنانشل آفیسر کے عہدے خالی ہیں۔ایم ڈی کا کنٹریکٹ ختم ہوچکا ہے۔جبکہ سیکرٹری اور چیف فنانشل آفیسر نے استعفی دیا ہوا ہے۔