مردان (نمائندہ جنگ ) شہر کے مصروف ترین بازار چارسدہ چوک میں دن دیہاڑے قتل کی ایک واردات کے بعد مقتول کی لاش پراسرار طورپر غائب کردی گئی ،ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیاگیا ،پولیس رات گئے تک لاش کی تلاش میں سرگرداں رہی ۔ ذرائع نے بتا یا ہے کہ چارسدہ چوک میں سوزکی کیر ی ڈبہ میں مبینہ ملز م محمدنوازاپنے والد گران ، چچازاد بھا ئی زمرد ولد شیرعالم ساکنان مہمند ایجنسی حال حسن ابدال اورنا معلوم گا ڑی ڈرئیورسمیت مو جو د تھے کہ اس دوران مستورات کے تنا زعہ پر ان کے درمیان تکرار ہو گئی اور مبینہ ملزم محمد نوازنے بھر ے بازار میں فا ئر نگ کردی جس کے نتیجے میں اس کا چچا زاد بھائی زمردموقع پر جان بحق اورملزم کا والد گران زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطا بق ملزم نے فرار ہو تے وقت چارسدہ چوک میں مو جو د ٹریفک پو لیس پر بھی فا ئر نگ کی تا ہم پو لیس نے ان کو قابو کر کے گر فتا رکرلیا۔پولیس ذرائع نے رات گئے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ واردات کے بعد کیر ی ڈبے کے ڈرائیور نے گاڑی بھگاکر لاش حسن ابدال پہنچا دی جس کی واپسی کے لئے پولیس بھجوا دی گئی ہے تاہم آخری اطلاعات تک لاش واپس نہیں پہنچی تھی اورنہ اس واردات کے حوالے باقاعدہ مقدمہ درج ہواتھا۔