سرگودھا (نمائندہ جنگ) نائب صدرآئی ٹی ایف نارتھ پنجاب راؤحسن نے ساتھیوں سمیت پراچہ گروپ کی حمایت کااعلان کردیا۔اس موقع پر محافظ ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے انعام الحق پراچہ اورحسن پراچہ نےکہاکہ پراچہ خاندان 70سال سے علاقائی تعمیروترقی اورعوام کی بے لوث خدمت کی سیاست کررہاہے۔ پراچہ خاندان نے ہمیشہ سیاست کو عبادت کے نظریے سے کیا ہے۔راؤحسن ودیگر نے کہاکہ پراچہ خاندا ن کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔