• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کےشواہد پاکستان کو دے ،وزارت داخلہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الطاف حسین کے معاملے پر حکومت پاکستان نے حکومت برطانیہ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے بھیجے جانے والے مراسلے میں حکومت برطانیہ کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کے مقدمات ختم کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہارکیاگیا ہے، وزارت داخلہ نےمراسلے میں کہا کہ الطاف حسین کے خلا ف پاکستان میں جاری مختلف مقدمات میں مزید پیش رفت کے لیے ضروری ہے کہ برطانیہ میں ملنے والے شواہد حکومت پاکستان کے ساتھ شیئر کیے جائیں ،مراسلے کے مطابق حکومت پاکستان نے برطانیہ سے مطالبہ کیاکہ سکیورٹی اور امن عامہ جیسے حساس معاملات کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے مہیا کردہ شواہد کی روشنی میں الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ 
تازہ ترین