سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی سیالکوٹ مظفر پور یونین کونسل کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس کا اہتمام کیاگیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ شیخ عتیق الرحمٰن اور نائب امیر ضلع عبد القدیر نے شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے مشروط ہے اس لئے ہمیں اپنے روز و شب کو سیرت پاک کے سانچے میں ڈھالنا ہو گا۔ آپؐ کو پوری انسانیت کے لئے ہدایت و رحمت بنا کر مبعوث کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم سے سچی محبت ہر مسلمان کا جزوِ ایمان ہے۔