سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ سیالکوٹ ئیر پورٹ کے علاقہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سےگزشتہ رات کو ایف آئی اے حکام نے ترکی سے ڈپیورٹ ہونے والے نوجوانوں کو تحقیقات کے لئے حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ایف اے حکام وطن واپس آنے والے نوجوانوں کی معلومات پر ان کو غیر ممالک بھیجنے والے ایجنٹوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔