کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت طلباء عربیہ ضلع کوئٹہ کا اجلاس حلقہ قاضی حسین احمد میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثناء اللہ خان جوگیزئی کی صدرارت میں ہوا اس موقع پر ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ عبدالمتین میرزئی نائب صدر نجم الہدیٰ میرزئی محمد انور کاکڑ عطاء اللہ ثاقب ودیگر افراد موجود تھے اس دوران فدا الرحمن مہترزئی، میر جلات خان ترین محمد آصف مہترزئی عبدالکریم ترین خالقداد کاکڑ سمیع اللہ میرزئی محمد سلیم دمڑ عبدالواسع دمڑ عبدالواسع دمڑ عبدالنافع جلالزئی ودیگر افراد نے جمعیت طلباء عربیہ میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثناء اللہ جوگیزئی حافظ عبدالمتین میرزئی نجم الہدیٰ میرزئی نے خطاب کرتے ہوئے تمام طلباء کو جمعیت طلباء عربیہ میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور امید کی کہ وہ جمعیت طلباء عربیہ کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے جمعیت طلباء عربیہ نے ہمیشہ ہر سطح پر طلباء کابھر پور ساتھ دیا ہے آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہوگا موجودہ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔