کیبل آپریٹرز فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین عمران حیدرعابدی نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم پاکستان کے شہر شہر اور گاؤں گاؤں کے کیبل آپریٹروں کی آواز بن چکی ہے اور ان کے مسائل کو اجاگر بھی کررہی ہے۔
انہوں نے چیئرمین پیمرا سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ کیبل آپریٹروں کے مسائل حل کریں۔
بہاول پور میں کیبل آپریٹرز فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام آل پاکستان کیبل آپریٹرز کنونشن ہوا۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سی او ایف پی کے چیئرمین عمران حیدر عابدی نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرمسلسل مسائل میں گھرے ہوئے تھے اور انہیں پوچھنے والا تک نہیں تھا۔
سی او ایف کے قیام مقصد جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کراتے ہوئے کیبل کی نشریات کو ناظرین تک پہنچانا اور کیبل آپریٹروں کے حقیقی مسائل کو حل کرانا ہے۔