• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ چوک میں قتل کے بعد غائب ہونے والی نعش حسن ابدال سے برآمد

مردان ( نمائندہ جنگ ) چارسدہ چوک میں قتل کے بعد غائب ہونے والی لاش حسن ابدال سے برآمد کرلی گئی، پولیس پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کردی   اور  باپ بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔گذشتہ روز شہر کے مصروف بازار چارسدہ چوک میں دن دیہاڑے قتل کی واردات کے بعد مقتول کی لاش پراسرار طورپر غائب ہوگئی  جس کی تلاش کے لئے پولیس  رات گئے تک لاش کی تلاش میں سرگرداں رہی  اور سرکاری اورنجی ہسپتالوں میں معلومات حاصل کرتے رہے پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر لاش کو حسن ابدال سے واپس مردان منتقل کیا جہاں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹ مارٹم اوردیگر قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس تھانہ سٹی نے مقتول زمرد کے والد شیر عالم کے بیان پر تین ملزمان گران ولد گل محمد اوران کے دوبیٹوں نواز اور اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس نے واقعے کے مرکزی ملزم نواز کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا   جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے رات گئے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ واردات کے بعد کیر ی ڈبے کے ڈرائیور نے گاڑی بھگاکر لاش حسن ابدال پہنچا  دی جس کی واپسی کے لئے پولیس    بھجوائی  گئی ۔
تازہ ترین