فیصل آباد(کرائم رپورٹر) پولیس مغوی بیٹے کو چار ماہ بعد بھی بازیا ب نہیں کر سکی ۔یہ بات بارہ سالہ علی عباس کےمعذوروالد الطاف حسین نے’’جنگ ‘‘ میں بتائی ۔انہوں نےکہا کہ میرا بیٹاعلی عباس 23ستمبر 2016ء کو نمازجمعہ اداکرنے کیلئے گیا ،مگرواپس نہیں آیا جسے نامعلوم افراداغواءکرکےلےگئے،تھانہ جھنگ بازارمیں مقدمہ درج ہوااورتفتیش انچارج چوکی گلفشاں کالونی کے سپرد کر دی گئی مگر بازیابی کیلئے کچھ نہیں کیا گیا ۔ ایس ایچ او جھنگ بازار خواجہ عمران منان نے’’ جنگ‘‘ کوبتایا کہ بچے کی تلاش جاری ہے۔