• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،6 سالہ بچے کے قتل میں ملوث خاتون عدم ثبوت پر بری

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار طاہر صابر نے فیصل آباد روڈ کی آبادی کھاریانوالہ میں چھ سالہ بچے شعبان علی کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث اسکی ممانی صغراں کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا ہے ، شعبان علی چھ مال قبل گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا جس کی نعش دو روز بعد کھیتوں سے ملی تھی استغاثہ فاضل عدالت میں اپنا موقف ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر فاضل عدالت نے صغریٰ کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا جو گزشتہ 6ماہ سے جیل میں بند تھی۔
تازہ ترین