کوئٹہ (پ ر) تنظیم اتحاد نوجوانان کلی گوال کا ایک اجلاس زیرصدارت حاجی شاہ جہان منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ غڑکئی وادی زیارت کراس میں ڈیم تعمیر کیاجائے کیونکہ سارا سال کوہ زرغون اور کوہ تکتو کا سیلابی پانی ضائع ہورہا ہے یہاں ڈیم بنانے سے نہ صرف وادی زیارت کی خوبصورتی دوبالا ہوگی بلکہ علاقہ گوال خنائی بابا علاقہ بوستان تاعلاقہ یارو سرانان تک تقریباً پانچ لاکھ آبادی کو فائدہ پہنچےگا۔