• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں بغیر تشہر وہیل چیئراٹنڈنٹس اور سٹریچر لفٹر بھرتی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کے سرکاری ہسپتالوں فاطمہ جناح ہسپتال،شہباز شریف جنرل ہسپتال،نشترہسپتال،سول ہسپتال،آر ایچ سنٹر وغیرہ میں راتوں رات وہیل چیئراٹنڈنٹس اور سٹریچر لفٹر بھرتی کر لئے گئے ہیں،حکومت کی طرف سے جناح ہسپتال کے فرش پر خاتون کی ہلاکت کے بعد حکومت نے ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات کو وہیل چیئر اٹنڈنٹس اور سٹریچر لفٹرز فوری طور پر رکھنے کی ہدایت کی جس پر ایم ایس حضرات نے اخباری اشتہار دئیے بغیر اور درخواستیں طلب کئے بغیر راتوں رات چہیتوں کو بھرتی کر لیا جس پر میرٹ پر آنے والے بے روزگار کی حق تلفی ہوئی اور متاثرین نے اس طریقہ کار پر احتجاج کیا ہے ،ہرہسپتال میں 5،5ملازم بھرتی کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین