• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول کلب بہاولپور میں ڈپٹی کمشنر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹراحتشام انور مہارنے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر بہاولپور شہر کی بہتری، خوشحالی اور خوبصورتی سمیت شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے متعدد پراجیکٹ شروع کر رکھے تھے جنہیں ان کی موجودہ ٹیم اور نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر عملی جامہ پہنائیں گے، یہ بات انہوں نے بہاول کلب بہاولپور میں اُن کے ٹرانسفر کے موقع پر دیئے گئے الوداعی عشائیہ میں شرکاء سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور تعیناتی کے دوران اپنا تمام وقت محنت، لگن اور شہریوں کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر اپنی خدمات سرانجام دیں، انہوں نے بتایا بہاولپور انتظامیہ کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اردو زبان کو ملک بھر میں پہلی دفعہ بطور سرکاری زبان اپنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نوشین ملک، ایم ڈی بہاولپور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد نعیم اختر، پرنسپل پنجاب کالج باقر ندیم ہاشمی، سابق صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر رانا طارق،  تابش الوری، اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر ،ضلعی انتظامیہ کے افسران، پولیس، عدلیہ اور شہر کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
تازہ ترین