اسلام آباد (مانیٹر نگ سیل) الطاف حسین ، افتخار حسین اور محمد انور کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے وارنٹ حاصل کئے جائینگےایف آئی اے کا عمران فاروق قتل کیس کے تین اہم ملزمان کو انٹر پول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تینوں ملزمان کے وارنٹ حاصل کیے جائیں گے ۔ عمران فاروق قتل کیس میں 24 گھنٹے میں دوسری بڑی اہم پیش رفت ہوگئی ہے۔ دو ملزمان محسن علی اور خالد شمیم کے اقبالی بیان کے بعد اب نامزد تین اہم ملزمان کے وارنٹ حاصل کرنے کا فیصلہ ۔ ایف آئی اے نے عمران فاروق فاروق قتل کیس میں مزید پیش رفت کرتے ہوئے نامزد تین اہم ملزمان الطاف حسین ، افتخار حسین اور محمد انور کے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے وارنٹ لیے جائیں گے ، وارنٹ انٹرپول کے ذریعے برطانیہ بھجوائے جائیں گے اور استدعا کی جائے گی کہ انٹرپول کے ذریعہ ان کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالہ کیا جائے ۔