• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،اعلیٰ سیاسی شخصیت کا نواسہ قتل،بھائی زخمی

راولپنڈی  ( آن لائن  ) تھانہ روات کے علاقہ موہڑہ دروغہ میں ذاتی رنجش پر  باپ بیٹے کی فائرنگ سے ایک سینئر جسٹس کا بھانجا اور اعلی سیاسی شخصیت کا نواسہ قتل جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق قاضی اسد کی کچھ عرصہ قبل اظہر محمود کی بیٹی سے شادی ہوئی تھی بعد ازاں اس نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی  جس کا اظہر محمود کو رنج تھا۔گزشتہ رات اظہر محمود نے اپنے بیٹے محمد حسین کے ہمراہ اس وقت فائرنگ کر دی جب  وہ اپنے بھائی کے ہمراہ گھر جا رہا تھا۔ فائرنگ سے اسد موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کا بھائی فرحان علی شدید زخمی ہو گیا ۔جاں بحق اورزخمی ہونے والے دونوں افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
تازہ ترین