• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے ہسپتالوں کی ایمبولینس معائنہ کیلئے ریسکیو 1122سٹیشن بھجوانے کا حکم

ملتان(سٹاف  رپورٹر)حکومت پنجاب کے حکم پر مریضوں کی ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال مفت اور پیرا میڈیکل سٹاف کے زیرنگرانی محفوظ منتقلی کیلئے محکمہ صحت کی ایمبولینسز ریسکیو1122کے حوالے کیے جانے کے بارے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122ڈاکٹر کلیم اﷲ اور چیف ایگزیکٹو آفیسرمحکمہ صحت ضلع ملتان ڈاکٹرظفرعباس نے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی ایم ایس سول ہسپتال محمد دانش خان‘ ایم ایس شہبازشریف ہسپتال ڈاکٹرعبدالحمید گل ‘ڈی ایم ایس شہبازشریف ہسپتال ڈاکٹرمحمد ریاض لانگ اور فاطمہ جناح وویمن ہسپتال سے ڈاکٹرگل فاطمہ نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122ڈاکٹرکلیم اﷲ نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ایمبولینسز اب ریسکیو1122کنٹرول اور آپریٹ کرے گا۔
تازہ ترین