• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،خواتین کی قابل اعتراض وڈیو بنانے والا شخص گرفتار

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)خواتین کی قابل اعتراض وڈیو بنانے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔سیالکوٹ کے مختلف علاقہ جات میں جھوٹی شادیاں کرکے خواتین کی و ڈیو بناکر ان کو بلیک میل کرنے والے تین رکنی گروہ میں سے ایک شخص آصف کو گرفتار کرکے اس کا علاقہ مجسٹریٹ عاصم خلیل کی عدالت سے تھانہ حاجی پورہ پولیس نے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔ مد عیہ شازیہ بی بی نے بتایا کہ اس کے ساتھ عابد سکنہ اقبال ٹاون نے شادی کی جب اسے معلوم ہوا کہ اس نے اسکی قابل اعتراض وڈیو بنائی ہے توا س سے علیحدگی کا فیصلہ کیا جس پر عابد نے اسے دھمکیاں دیں۔ گرفتار ملزم آصف کے علاوہ دیگر میں سعدید بی بی اور عابد شامل ہیں جن کے خلاف تھانہ کوتوالی اور حاجی پورہ میں مقدمات درج ہیں۔
تازہ ترین