ڈیرہ غازی خان ( نامہ نگار) مدرسہ دارالعلوم حقانیہ سلمانیہ نزد پل ڈا ٹ شکور آباد میں تعزیتی کانفرنس منعقد ہوئی ،جس کی سرپرستی مولانا حافظ پیر بخش، صدارت مولانا عبدالمجید نقشبندی ، نگرانی حافظ محمد عمر فاروق مکی ضلعی نائب صدر امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی نے کی ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا عبدالحفیظ مکی مرکزی صدر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان ، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان صدر وفاق المدارس عربیہ پاکستان کی وفات پر رنج و غم کا اظہار افسوس کیا گیا انکی دینی عملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، اس موقع پر علامہ شفیق الرحمن آزاد ، مفتی محمد احمد شاہجمالی ، حافظ عمر فاروق مکی ، سماجی رہنما حنیف خان پتافی ، چیئر مین میونسپل کارپوریشن سلیم الیاس ، مفتی محمد عبداللہ ، مولانا ایاز الحق ڈیروی نے بھی خطاب کیا ،