• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،2لاکھ جوانوں کی خدمات سے مردم شماری کا کام شروع کیا جائیگا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)پاک فوج کی طرف سے 2لاکھ جوانوں کی خدمات دینے کے بعد مردم شماری کا کام شروع کرنے کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں اور محکمہ شماریات نے مردم شماری کے فیلڈ سٹاف اور ٹرینررز کی تربیت کے اعزازیہ کے بارے میں بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہء کہ مردم شماری کے فیلڈ سٹاف محکمہ تعلیم اور محکمہ لوکل گورنمنٹ سے لیا جائے گا جبکہ ٹرینرز کی خدمات پاکستان بیورو آف شماریات کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کی بجائے دیگر محکموں سے حاصل کی جائیں گی ، نوٹیفکیشن کے مطابق ہر شمار کنند ہ سرکل سپروائزر چارج سپرنٹنڈنٹ کو ٹریننگ کیلئے 1ہزار روپے یومیہ کے لحاظ سے ادائیگی کی جائے گی جبکہ ٹریننگ کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ چار روز کا ہوگا اور پاکستان بیورو آف شماریات کے علاوہ دیگر محکموں سے ٹرینر کے فرائض انجام دینے والے ملازمین کو 2ہزار روپے یومیہ اعزازیہ دیا جائے گا جن کی ادائیگی متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے ذریعے ہوگی، نوٹیفکیشن کے مطابق شمار کنندگان کو ایک بلاک کی مردم شماری اور خانہ شمار ی پر 17ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا اور سرکل سپروائزر کو 40ہزار روپے اور چارج سپرنٹنڈنٹ کو 45ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا اور کنٹرول روم میں کام کرنیوالے ڈویژنل کمشنر ، ڈپٹی کمشنر کے ملازم کو 15ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا، اسی طرح ضلع کی سطح پر کام کرنے والے محکمہ شماریات کے اسسٹنٹوں کو سٹیشنری کی خریداری اور دیگر اخراجات کیلئے علیحدہ رقم دی جائے گی اور انہیں گاڑیاں کرایہ پر حاصل کرنے کیلئے بھی فنڈز مہیا کئے جائیں گے۔
تازہ ترین