شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ٹریفک پولیس کی لائسنس برانچ سے 2ڈی ایس پیز سمیت 14اہلکاروں کو برخاست کئے جانے اور انکے خلاف آئی جی پنجاب کی ہدایت پر کرپشن اور جعلی لائسنسوں کے اجراء اور سرکاری فیس کے کروڑوں روپے خرد برد کرنے کے الزامات کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد انکشافات ہوئے ہیں، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ برخاست ہونے والوں میں سے بعض ملازمین نے لاکھوں روپے ایسے افراد کو جعلی لائسنس دیکر کمائے ہیں جنہیں تین تا پانچ برس پرانی تاریخوں میں تیار ہونے والے ڈرائیونگ لائسنس لیکر بیرون ملک نوکری کیلئے جانا ہوتا تھا ایسے ضرورت مند نوجوانوں کی بے چارگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے 30تا50ہزار روپے فی لائسنس بھی وصول کئے جاتے۔