سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) محکمہ صحت سیالکوٹ نے جنوری 2016سے جنوری 2017 تک اوپی ڈی، ان ڈور زچہ بچہ خواتین مریضوں کی تعداد،اموات،اور میڈ یکل لیگل کے اجرا کے بارے میں معلومات پر مبنی رپورٹ جاری کر دی۔ سی او محکمہ ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے اس حوالے سے جنگ کو بتایا کہ انہوں نے مقرر عرصہ کے دوران وزیر اعلی شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں کے دیہی علاقہ جات میں خاص طور پرتوجہ دی اور 2008989زچہ بچہ کو اوٹ ڈور اور ان ڈور سہولت دی گئی جن میں سے 8642نارمل جبکہ 2988 ایمرجنسی آپریشن کئے گئے جبکہ کل 8225میڈیکل لیگل جاری گئے اور 15332حادثات میں زخمی مریضوں کا علاج کیاگیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مریضوں کے 100182ایکسرے،81983 الٹرا ساونڈ،21866ای سی جی اور 275758دیگر لیب ٹیسٹ مفت کئے گئے اور اب بھی ڈی سی ڈاکٹر آصف طفیل کی نگرانی میں بھی بی ایچ یو، ٹی ایچ کیو میں مریضوں کے علاج کے لئے ہرمکمن سہولت دی جارہی ہے۔