فیصل آباد(خبر نگارخصوصی ) ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے ٹیکینکل کالج روڈ کو جھنگ روڈ سے ملانے کے منصوبے کی تعمیر کا سنگ بنیادمسلم لیگی رہنما رانا احمد شہر یار نے کیا۔ مرزا محمد اشفاق، اشفاق خاں, حاجی عبدالمجید خاں , رانا محمد الیاس , بابا مشتاق اور دیگر کارکنوں کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا احمد شہر یار نے کہا کہ جھنگ روڈ تک رسائی کے لئے اس روڈ کی تعمیر دیرینہ عوامی مطالبہ تھا جسے پورا کرکے ایک اور وعدے کی تکمیل کی گئی ہے۔ سڑک کی تعمیر سے علاقہ کی خوبصورتی میں اضافہ اور لوگوں کو آمد و رفت میں سکھ ملے گا۔ عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائےگی۔