ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن کیلئے ڈاکٹروں کے مختلف گروپ سرگرم ہوگئے ہیں ، جنہوں نے نشتر ہسپتال سمیت ضلع کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بینرز آویزاں کردیئے ہیں ، جن پر پی ایم اے ملتان کے فوری انعقاد اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے گروپ اس حوالے سے کارنر میٹنگز بھی کررہے ہیں جن میں الیکشنوں کے انعقاد کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔