سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر کے علاقے سنگرار کی رہائشی خاتون مسمات حکیماں منگریو نے با اثر افراد کی زادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا\ مذکورہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ بااثر افراد نے ان کی زرعی زمین پر قبضہ کر لیا ہے اور ملزمان کی جانب سے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے پر درج کرائی گئی ہے لیکن پولیس بھی ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے جس کے باعث ہماری جانوں کو خطرہ ہے، بالا حکام سے اپیل ہے کہ بااثر افراد کے خلاف کارروائی کر کے ہماری زمین سے قبضہ ختم کرایا جائے اورہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔