سکھر (بیورو رپورٹ)خیرپور کے علاقے کھوڑا کی رہائشی مسماۃ امیراں شوہر کی زیادتیوں کے خلاف وومن سینٹر سکھر پہنچ گئی،جہاں مذکورہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر عرفان منگنہار اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے، جب بھی وہ گھر کا خرچ مانگتی ہے تو اسے مارا پیٹا جاتا ہے، میرا شوہر نشے کا عادی ہے، میں اپنے شوہر سے تنگ آچکی ہوں مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور میرے شوہر کے خلاف کارروائی کی جائے۔