کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے سے دنیا بھر کے مسلمان تشویش میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ سات اسلامی ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی متعصبانہ فیصلہ ہے جبکہ امریکی شہریت رکھنے والے مسلمانوں کی امریکہ بدری جیسے اقدامات سے امریکی انتہا پسند صدر کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں وکٹوریہ مسجد کی شہادت کا سانحہ قابل مذمت ہے طاغوتی طاقتوں نے عالم اسلام کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رکھا ہے اسلام کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے لیکن اسلا م تا قیامت زندہ و تابندہ رہے گا دہشت گردی و انتہا پسندی کسی ایک ملک و قوم کا نہیں بلکہ پوری دنیاکا مسئلہ ہے انتہا پسندی کا اسلام اور مسلمانوں سے کو ئی تعلق نہیں انہوںنے کہا کہ امریکی جارحانہپالیسیوں کو مدنظررکھتے ہوئے مسلم ممالک کو اپنا علیحدہ موثر بلاک قائم کرنا چاہئے تا کہ کفری قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکے ۔