شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)لاہور سے کراچی تک بننے والی موٹر وے پر شیخوپورہ کے علاقہ قوی آباد (ناظر لبانہ) کے نزدیک انٹر چینج بنانے کے منصوبہ کی منظوری دیدی گئی ہے تاہم انٹر چینج کی تعمیر کیلئے جو نجی زمینیں ایکوائر کی جانی ہیں اس کی قیمتوں کے بارے میں مختلف محکموں کی رپورٹوں میں تضاد پایا گیا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق اس صورت حال کی بناء پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راؤ اعجاز ریاض خان چوہان نے ایکسئن اپر چناب کینال ، اسسٹنٹ کمشنر شرقپور شریف اور ای ٹی او کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مشترکہ طور پر انٹر چینج کیلئے تجویذ کی گئی اراضی کا وزٹ کرکے اس کی قیمت کا تعین کریں تاکہ سرکاری خزانے کو ممکنہ نقصان سے بچایا جاسکے۔