عدالتی حکم کے بعد ارشد خان کا شناختی کارڈ نادرا نے دوبارہ بحال کر دیا، نادرا ویری فکیشن بورڈ نے ارشد خان کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کردی۔
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر عبداللّٰہ شفیق نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ لاہور کے میچ سے مختلف نہیں ہے۔
پاک افغان جنگ بندی معاہدے کے بعد 9 روز سے بند طورخم بارڈر کھولنے کی تیاریاں کرلی گئیں، کسٹم اسٹاف کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پہنچنے کی ہدایت کردی گئی، کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر طورخم ٹرمینل پہنچادیا گیا۔
بھارتی ہدایتکار اور کوریو گرافر فرح خان اور اداکار جیکی شروف کی گفتگو وائرل ہوگئی۔
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے نجی کمپنی کی خاتون ملازم کے حق میں فیصلہ دیا اور زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنے پر نجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔
بھارتی ریاست بہار میں ہونیوالے انتخابات کیلئے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادیو پر ان کی پارٹی کے رہنما ٹکٹ دینے کیلئے 2 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے رشوت مانگنے کا الزام عائد کیا ہے۔
عدالت نے ملزم ظہیر احسن شاہ کو 30 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، ملزم ظہیر احسن شاہ کو آج 12 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔
ایشین یوتھ گیمز میں کبڈی ایونٹ میں مسلسل 2 میچز جیتے والی پاکستانی ٹیم کو تیسرے مقابلے میںشکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام قبرستانوں کی ازسر نو رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کے منتظمین کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
میرپور خاص میں ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر میں جاری کھاتہ کرنٹ اکاونٹ 11 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے والے سرکاری حکام کو ریوارڈ دیں گے،
ایبٹ آباد کامسیٹس یونیورسٹی میں 40ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔
بچوں سے بدفعلی کے 770 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔