• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کابیان نواز شریف کی نااہلی کیلئے ٹھوس ثبوت ہے:محمد حسین آزاد

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی پی رہنماخان محمد حسین آزاد نے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہاکہ اسحاق ڈار کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد نواز شریف کوملز م گرداناجاسکتاہے، اسحاق ڈار کابیان نواز شریف کی نااہلی کیلئے ٹھوس ثبوت ہے،اب نوازشریف کونااہلی سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نہ صرف نااہل قرار دے دئیے جائینگے بلکہ ان کیخلاف فوجداری مقدمات بھی قائم ہونگے اورتمام متنازعہ جائیدادیں بحق سرکارضبط ہونگی اس کے ساتھ ساتھ عوام کالوٹاہوا پیسہ بھی قومی خزانے میں واپس جمع کراناہوگا، خان محمد حسین آزاد نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں مقابلہ ہوگا، اوربلاول بھٹوزرداری ہی آئندہ ملک کے وزیراعظم ہونگے۔
تازہ ترین