لاہور( جنرل رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں خاتون ٹیچر کو زندہ جلانے کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔کمیٹی 3 روز میں وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نےملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔