ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبی ؐ کل شام ساڑھے5 بجےبار ہال میں ہو گی،جس کی صدارت صدر بار شیخ جمشید حیات کریں گے جبکہ سینئر جج لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس سید شہباز علی رضوی مہمان خصوصی ہونگے،محفل میلاد میں دیگر ججز اور سینئر وکلاء بھی شرکت کریں گے۔