ملتان (سٹاف رپورٹر)میئر ملتان نے سرکاری گاڑی میں آگ لگنے کی انکوائری کا حکم دے دیا ، بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے سپرنٹنڈنٹ ملک اصغر بغیر الاٹمنٹ سرکاری کار استعمال کر رہے تھے اور چند روز قبل رپورٹ دی تھی کہ شارٹ سرکٹ کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی تھی اور گاڑی میں نقد رقم اور سروس بک بھی ضائع ہو گئی ہے ملازمین کے مطابق یہ گاڑی ملک اصغر کے گیراج میں کھڑی تھی جس میں آگ لگائی گئی ہے ، میئر ملتان نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے،میئر ملتان نے سرکاری گاڑی واپس لیتے ہوئے میونسپل آفیسر انفاسٹکچر کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔