• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکاسی آب کے نامناسب انتظامات سے سیالکوٹ کے کئی علاقے پانی میں ڈوبے رہے

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) نکاسی آب کے نامناسب انتظامات کی وجہ سے منگل کوبھی گورنمنٹ خواتین یونیورسٹی، آفس محکمہ لائیو سٹاک مرے کالج،ہائی سکول پل۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان ضلع کچہری آفس سمیت دیگر اہم سرکاری دفاتر کے ارگرد اور ان کی گروانڈز میں بارش کا پانی کھڑا رہا جس سے طالبات ان کے والدین اور دفاتر میں آنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یونیورسٹی حکام کے مطابق آب نکاس کے لئے متعلقہ حکام کو بار بار یاد دہانی کروائی گئی ہے مگر تاحال مسئلہ جوں کا توں ہے ۔والدین اور طالبات نے ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل سے معاملہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ مکمن ہو۔
تازہ ترین