• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ، پولیس زیادتیوں کیخلاف پتافی برادری کا مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) خیرپور کے علاقے بوزدار وڈا کے رہائشی پتافی برادری کے افراد نے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سکھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ خیرپور سوبھوڈیرو پولیس نے با اثر افراد کے کہنے پر تپیدار نواب پتافی کے خلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کر کے گھروں پر چھاپے مارے اور خواتین وبچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر میں رکھا ہوا سازوسامان بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے جو کہ ظلم اور زیادتی ہے، ہماری پولیس کے بالا حکام سے اپیل ہے کہ سوبھوڈیرو پولیس کی زیادتیوں کانوٹس لے کر تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین