مردان ( نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر نے سکول اوقات میں طلباء کے سنوکر کلبوں پر دفعہ 144کے تحت پاپندی عائد کردی سرکاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ سکول اوقات میں طلباء سنوکر کلبوں میں کھیلتے ہیں جس کے باعث ان کاقیمتی وقت ضائع ہورہاہے جس پر ڈپٹی کمشنرڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کاروائی کرتے ہوئے دفعہ 144کے تحت پاپندی عائد کردی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔