ملتان(سٹاف رپورٹر) 10مارچ کو ملتان میں بلاول بھٹوزرداری کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی صوبائی حلقہ 198کا اہم اجلاس عبدالقادرگیلانی کی صدارت ہوا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ملتان آمد پورے ملک کی سیاست کا رخ تبدیل کر دے گی، موجودہ حکمرانوں نے عوام کو بھوک اور افلاس کے سواکچھ نہیں دیا،اس موقع پر بابونفیس انصاری، ملک شکیل بدر، رائو ساجد علی، چوہدری یٰسین، ملک رشید، ملک سجادڈوگر،ملک اسلم ڈوگر، شیز زمان،ملک شفیق کھور، عبداللہ میئو،اقبال سرگانہ، رضوان ہانس، الیاس سندیلہ،محمد حسین کھوکھر سمیت دیگر شریک بھی تھے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 10مارچ کو ملتان آمد کی خوشی میں پی پی کے زیر اہتمام درگاہ حضرت شاہ شمسؒ پرپارٹی عہدیداروں،رہنمائوں اور کارکنوں نے دیسی گھی کے چراغ روشن کئےاس موقع پر جلسے کی کامیابی اور قومی سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی ،سابق سٹی صدر ایم سلیم راجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ملتان جلسہ کے اعلان سے موجودہ حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، اس مو قع پر رئیس قریشی ، میاں منظور قادری، ضیا انصاری ،مشتاق انصاری ، محمد امین ساجد ، ملک حمید الرحمنٰ،مخدوم غلام مصطفی گیلانی ،حاجی خلیل راں سمیت کثیر تعداد میں دیگر کارکنان موجود تھے۔دریں اثنا یونین کونسل نمبر127قاسم بیلہ حاجی مشتاق انجم کے صاحبزادے اشتیاق انجم ، ریاض انجم، کامران انجم اور آریان انجم کے ہمراہ جنید خان ، رفیق سیئر ، اکرم اعوان، شہزاد اعوان، فیاض اعوان، رفیق ترگڑھ ودیگر نے عبدالقادر گیلانی سے ملاقات کی،اس موقع پر عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ عوام اور کارکن ہی پیپلزپارٹی کا سرمایہ ہیں اور عوام ہی بلاول بھٹو کے جلسے کو تاریخی بنا ئیں گے،یونین کونسل نمبر81 راج گھاٹ میں پیپلز پارٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی عمل بنائی گئی، حاجی مہر شریف کھیڑا نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ملک و قوم کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اس موقع پر امتیاز احمد کھیڑا، مختار احمد کھیڑا، اعجاز کھیڑا، حاجی اللہ وسایا بلوچ اور ملک غلام محمد کھوکھر بھی موجود تھے بعدازاں وفد کے ہمراہ گیلانی ہائوس میں عبدالقادر گیلانی سے بھی ملاقات کی ۔