• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ظفر عباس کا تبادلہ ،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر نے 6 گھنٹے بعد احکامات واپس لے لئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان نے اپنے ہی جاری کردہ سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ظفر عباس کے تبادلے کے احکامات 6 گھنٹوں بعد واپس لے لئے اور انہیں دوبارہ اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایات کی ہیں، قبل ازیں سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ظفر عباس کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نور پور ضلع خوشاب میں سینئر میڈیکل آفیسر تعینات کرنے کا حکم جاری کیا،ان کی جگہ ڈاکٹر زاہد اختر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت ضلع ملتان ( ای ڈی او ) مقرر کیا گیا ، بعد ازاں چھ گھنٹے بعد مبینہ طورپر سیاسی دباؤ کے باعث اپنے احکامات واپس لے لئے اس صورتحال پر طبی حلقوں میں چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں ۔
تازہ ترین