گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چیئرمین ضلع کونسل مظہر قیوم ناہرا نے گوندلانوالہ اور ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا ،جہاں چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ماڈل ٹاؤن میں ہسپتال کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے چیئرمین ضلع کونسل نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء کے ساتھ رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔