• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، جعلی نرس نے نومولود بچی کو اغواء کر لیا

گجرات (نمائندہ جنگ) لالہ موسیٰ سے جعلی نرس نے نومولود بچی کو اغواء کر لیا، سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ کمیٹی روڈ پر واقع مقامی ہسپتال سے نامعلوم عورت اشفاق حسین کی 3 دن کی نومولود بچی کو اغواء کر کے لے گئی، پولیس نے اشفاق حسین کی رپورٹ پر نامعلوم عورت کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ صبح 10 بجے نرس بن کر ہسپتال میں داخل ہوئی، ریکی کرنے کے بعد دوبارہ شام 6بجے آئی اور بچی کو دوائی بڑے ڈاکٹر سے پلوانے کے بہانے لے گئی اور واپس نہ لیکر آئی۔
تازہ ترین