• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت،خاران اور ڈیرہ مراد جمالی میں جلسے تاریخی ہونگے، بی این پی

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے 11 فروری کو تربت 26 فروری کو خاران جبکہ 5 مارچ کو ڈیرہ مراد جمالی میں  جلسے  کئے جائیں گے جو  بلوچستان کی تاریخ کیلئے سنگ میل ثابت ہونگے۔ بیان میں کہا گیا کہ ان  جلسوں سے پارٹی کے قائد سردار اختر  مینگل سمیت مرکزی اور ضلعی قائدین  خطاب کریں گے ۔بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل پارٹی کی جانب سے جتنے بھی جلسے  ہوئے ان میں  بلوچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے یہ ثابت کروایا کہ عوام نے سردار اختر  مینگل اور پارٹی کو نجات دھندہ تصور کرتے ہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ بی این پی قومی جمہوری سیاست کے ذریعے قومی جمہوری انداز میں عوام کی امنگوں کی ترجمانی کررہی ہے کیونکہ موجودہ واقعات اور حالات کی نزاکت اور مسئلوں کو پھرکتے ہوئے ہماری جدوجہد بلوچوں کو قومی اجتماعی مسئلوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے حل کیلئے ہم کوشاں ہیں ۔
تازہ ترین